18 جولائی 2014 - 19:37
صیہونی حکومت کے غزہ پر کیمیاوی ہتھیاروں سے حملے

مشرق وسطی کے لئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے نمائندے نے کہا کہ صیہونی حکومت غزہ پر کیمیاوی ہتھیاروں سے حملے کررہی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  مشرق وسطی کے لئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے نمائندے نے کہا کہ صیہونی حکومت غزہ پر کیمیاوی ہتھیاروں سے حملے کررہی ہے۔ ہیثم ابو سعید نے آج ایک بیان میں کہا کہ صیہونی حکومت نے زمینی حملوں میں بیت حانوں اور شوکہ کے علاقوں پر کیمیاوی گولے برسائے ہیں جن سے دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہاکہ صیہونی حکومت نے رفح کے علاقے شوکہ میں سارین گيس کا استعمال کیا ہے۔ ادھر مصر کے وزیر خارجہ نے قطر اور ترکی پر الزام لگایا ہےکہ ان ملکوں کی وجہ سے غزہ میں جنگ بندی کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ سامح شکری نے کہا کہ ترکی اور قطر نے غزہ میں جنگ بندی کے لئےقاہرہ کی کوششوں کو سبوثاژ کیا ہے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲